فیصل آباد،کنکشن ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 11 جون 2015 11:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) فیصل آباد میں کھمبے پر چڑھ کر بجلی کنکشن ٹھیک کرنے والا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ستیانہ روڈ پر مقبول ٹاوٴن میں بارش کے بعد بجلی بند ہونے کی شکایت پر 50 سالہ لائن مین یونس بجلی کنکشن ٹھیک کرتے ہوئے کھمبے میں کرنٹ آنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ شہریوں کی جانب سے ریسکیو کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اہلکار کی لاش کھمبے سے اتاری اور میت ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :