بھارت میں ائیرپورٹ ملازمین اور پولیس کے درمیان جھگڑا، پولیس کمانڈو ہلاک ، 2 ائیرپورٹ ملازمین زخمی،پروازیں معطل کردی گئیں،واقعے کی تحقیقات شروع

بدھ 10 جون 2015 23:57

کیرالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون۔2015ء) بھارتی ریاست کیرالا میں ائیرپورٹ ملازمین اور پولیس کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس کمانڈو ہلاک اور 2 ائیرپورٹ ملازمین زخمی ہوگئے ،واقعے کے بعد ائیرپورٹ پرپروازیں معطل کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا میں کھوڑی ائیرپورٹ کے ملازمین اور پولیس کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس کمانڈو ہلاک اور 2 ائیرپورٹ ملازمین زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد کھوڑی ائیرپورٹ پر پروزیں بندکردی گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :