بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا،میانمار حکام نے بھارت کی جانب سے سرحدی حدود میں گھس کر کاروائی کا دعویٰ مسترد کردیا،بھارت نے میانمار میں گھس کر کوئی کاروائی نہیں کی ،بھارت نے کاروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی،کسی باغی گروپ کو اپنی سرزمین سے پڑوسی ممالک پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے،میانمار حکام
بدھ 10 جون 2015 23:57
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون۔2015ء) بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا،میانمار حکام نے بھارت کی جانب سے کاروائی کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہبھارت نے میانمر میں گھس کر کوئی کاروائی نہیں کی ،بھارت نے کاروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی،کسی باغی گروپ کو اپنی سرزمین سے پڑوسی ممالک پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے۔عالمی میڈیا کے مطابق میانمار کے صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر زا ہتے کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہماری سرحدوں کو پار کرکے عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے ۔
بھارت نے میانمار میں گھس کر کوئی کاروائی نہیں کی ۔ بھارت کی جانب سے کاروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ میانمار کسی غیر ملکی کو برداشت نہیں کرے گا جو ہمارے سرزمین کا استعمال کرکے ہمسایہ ممالک پر حملے کریں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی فورسز نے منی پور میں سرگرم باغی گروپ کے کارندوں کو کارروائی کرکے ہلاک کردیا ہے جو گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کرنے میں ملوث تھے۔
بھارتی مرکزی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ نے کہا تھا کہ برمامیں بھارتی فوج کی کارروائی پاکستان سمیت ان دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے جہاں بھارت مخالف شدت پسند نظریات والے لوگ بستے ہیں، سرحد پار یہ کارروائی کرنے کا فیصلہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.