مصباالحق نے پاکستان کو مشکل حالات میں سنبھالا، محمد عامر جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرکے دھوم مچائیں گے: مائیکل ہولڈنگ

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 23:15

مصباالحق نے پاکستان کو مشکل حالات میں سنبھالا، محمد عامر جلد انٹرنیشنل ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز باوَلر مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ یہ مصباالحق تھے جنہوں نے پاکستان کو مشکل حالات میں سنبھالا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ باوَلر مائیکل ہولڈنگ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباالحق کی کاگردگی کو سراہا ہے۔ مائیکل ہولڈنگ کے مطابق مصباالحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مرد بحران کا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

یہ مصباالحق تھے جنہوں نے پاکستان کو مشکل حالات میں اپنے اعصاب اور شدید تنقید کے باوجود سنبھالا۔ مصباالحق ایک ذہین انسان ہیں اور انہوں نے پاکستان کیلئے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ اسپاٹ فیکسنگ کیس میں پابندی کا شکار ہونے والے نوجوان فاسٹ باوَلر محمد عامر کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ باوَلر کا کہنا ہے کہ محمد عامر بہت ہونہار اور ذہیں باوَلر ہیں اسلیئے انہیں عامر کو کسی قسم کا مشورہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ محمد عامر جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرکے دھوم مچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :