عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سی سی پی او لاہور ، تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت متعدد اہلکاروں کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا حک

بدھ 10 جون 2015 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج سید محمد عمر نے عدالتی احکامات کی مسلسل عدم تعمیل کی پاداش میں سی سی پی او لاہور کو تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت متعدد اہلکاروں کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دیاہے فاضل عدالت میں منشیا ت کے مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں عدالت کی جانب سے متعدد بار پولیس افسران کو گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر پولیس کی جانب سے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی گئی جن پولیس افسران واہلکاروں کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں ایس ایچ او شاہدرہ ،ایس ایچ او مزنگ یاسر عباس ،ایس ایچ او ملت پارک نوید اکمل ،تھانہ ستوکتلہ کے سب انسپکٹر محمد اسحاق ،شاکر علی ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف ،اور کانسٹیبل رفاقت علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :