ایف آئی اے ٹیم کا چھاپہ ، لائن سپرنٹنڈنٹ سیپکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،مقدمہ درج

بدھ 10 جون 2015 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے) کی ٹیم نے چھاپہ مار کر لائن سپرنٹنڈنٹ سیپکو کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کرلیا اور اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے اینٹی کرپشن سیل کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ترجمان نے کو بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کو خفیہ اطلاع ملی کے سول لائنز سب ڈویژن خانیوال کا لائن سپرنٹنڈنٹ رشوت لئے بغیر کوئی کام نہیں کرتا۔

اس پر ایف آئی اے ملتان نے ایک چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی ۔ ریڈنگ پارٹی میں ایف آئی اے ملتان کے علاوہ جوڈیشل مجسٹریٹ بھی شامل تھے۔ انہوں نے سب ڈویژن سول لائنز کے لائن سپرنٹنڈنٹ محمد عمران کو 50ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا ر کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو اینٹی کرپشن سیل کے حوالے کر دیا۔