میانمار کی حکومت نے بھارت کی جانب سے میانمار میں کاروائی کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 22:56

میانمار کی حکومت نے بھارت کی جانب سے میانمار میں کاروائی کرنے کے دعوے ..

میانمار(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) میانمار کی حکومت نے بھارت کی جانب سے میانمار میں کاروائی کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے میانمار میں کاروائی کرنے کے دعوے کو میانمار کی حکومت نے مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میانمار حکومت کی جانب سے بھارت کے جھوٹے دعوے کا پول کھول کھولتے ہوئے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت نے میانمار میں گھس کر کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

بھارت نے علیحدگی پسندوں کیخلاف کاروائی میانمار میں نہیں بلکہ اپنے ہی سرحدی علاقے میں کی تھی۔ میانمار نے کبھی بھی کسی ملک کے علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے دعوی کیا تھا کہ اس کی جانب سے میانمار میں گھس کر علیحدگی پسندوں کیخلاف کاروائی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :