`گوادر،ترکمانی سفیر عطاجان ماہ لوف اور ڈیفنس اٹاچی گوڈائچ اورازوف کا گوادر میں ڈی سالینشن پلانٹ ، ایئرپورٹ، ایل این جی ٹرمینل سائٹ ، فری زون ودیگر منصوبوں کا معائنہ `

بدھ 10 جون 2015 22:45

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)ترکمانستان کے سفیر عطاجان ماہ لوف "Mr. Ataghan Mavlov" اور ترکمانستان کے ڈیفنس اٹاچی گوڈائچ اورازوف "Guvanch Orazov" نے گوادر میں ڈی سالینشن پلانٹ کا رواٹ، نئے تعمیر ہونے والے انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مجوزہ سائٹ برائے ایل این جی ٹرمینل، گوادر فری زون ودیگر منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین گواور پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی، ادارہ ترقیات گوادر کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد بلوچ، ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالحمید ابڑواور ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کے چیئرمین بابو گلاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر کو ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ترقیات گوادر، گوادر ماسٹر پلان کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہا ہے اور بہت سے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جن میں ہسپتال، اسکولز، انفراسٹرکچر، اسٹیڈیم شامل ہیں جبکہ گوادر میں سیوریج کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ اس منصوبے کے فیز۔Iمیں 1353.3ملین روپے جبکہ فیز۔IIاور فیز۔IIIمیں 218.73ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کے تحت گوادر میں سیوریج ونکاسیء آب اور ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کام جاری ہے جو رواں سال میں مکمل ہو جائے گا۔ `