کرن عمران ڈار کی نشست پر فائزہ مشتاق نے حلف اٹھا لیا

بدھ 10 جون 2015 22:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والی کرن عمران ڈار کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے سے پنجاب اسمبلی میں خالی ہونیوالی نشست پر فائزہ مشتاق نے حلف اٹھا لیا ۔

(جاری ہے)

اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے فائزہ مشتاق سے سے حلف لیا ۔ نو منتخب رکن اسمبلی نے حلف اٹھانے کے بعد ایوان میں اپنی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔