دوبارہ وزارت ملنے کے بعد رانا ثنا اﷲ کی پہلی بار ایوان آمد میں اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو بھی ساتھی اراکین وزارت خزانہ کا قلمدان ملنے پر مبارکباد دیتے رہے

بدھ 10 جون 2015 22:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)وزارت قانون کا دوبارہ قلمدان سنبھالنے کے بعد رانا ثنا اﷲ خاں کی پہلی بار ایوان میں آمد پر اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی انہیں نشست پر جاکر مبارکباد دیتے رہے ۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بھی وزارت خزانہ کا قلمدان ملنے کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں آئیں انہیں بھی ساتھی اراکین وزارت ملنے پر مبارکباد دیتے رہے ۔