نگلیریا ،ڈینگی و دیگر مو ذی امرا ض سے بچنے کیلئے گھراور رہا ئشی علا قے کو گندگی سے صا ف ستھرا رکھیں اور گھر میں پا نی کو جمع نہ ہو نے دیں ، ما ہرین طب

بدھ 10 جون 2015 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)نگلیریا ،ڈینگی و دیگر مو ذی امرا ض سے بچنے کے لئے گھراور رہا ئشی علا قے کو گندگی سے صا ف ستھرا رکھیں اور گھر میں پا نی کو جمع نہ ہو نے دیں اور پا نی کو اُبا ل کر استعما ل کریں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈا کٹرو ں اور ما ہرین طب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے کو آر ڈینیٹر برا ئے انسا نی حقوق نا دیہ گبو ل کی ہدا یت پر محکمہ انسانی حقوق کی جا نب سے کرا چی کے مختلف علا قو ں میں حفظا ن صحت سے متعلق ہنگا می مہم کے تحت لگا ئے جا نے والے میڈیکل کیمپس میں علا قہ میکنو ں کو نگلیریا ،ڈینگی اور دیگر موذی امرا ض سے بچنے کے لئے کی جا نے وا لی احتیا طی تدا بیر دیتے ہو ئے کیا ۔

محکمہ انسا نی حقوق کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جا نب سے کرا چی کے علا قے چینیسر گو ٹھ ،محمو د آبا د ،اعظم بستی اور دیگر علا قو ں میں منعقدہ طبی کیمپس میں نگلیریا ،ڈینگی ،ملیریا و دیگر امرا ض سے بچنے کے لئے آگا ہی ،احتیا طی تدا بیر اور مفت دوائیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

طبی کیمپو ں میں بڑی تعداد میں خوا تین نے بھی رجو ع کیا جہا ں انہیں گھر میں صفا ئی وتھرا ئی رکھنے ،پا نی کو احتیا ط سے استعما ل کر نے اور مو ذی امرا ض سے بچنے کے لئے آگا ہی کے ساتھ ساتھ مو سمی بیماریو ں کے پیش نظر مفت دوا ئیں بھی تقسیم کی گئیں ۔

کیمپ میں مو جو د محکمہ انسا نی حقو ق کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ارکا ن نے علا قے میں گھر گھر جا کر نگلیریا ،ڈینگی ،ملیریا سے متعلق آگا ہی دی اور حفظا ن صحت کے اصولو ں سے متعلق پر چے بھی تقسیم کئے ۔علا قے مکینو ں کی جانب سے محکمہ انسا نی حقوق کے طبی کیمپو ں کو خو ش آئند قرا ر دیا اور کہا کہ اس طر ح کی مہم حکومت سندھ کی جانب سے وقتاََ فوقتاََ منعقد ہو نی چا ہیے تا کہ شہریو ں کو ان کے گھرو ں پر سہو لت فرا ہم ہو سکے ۔اس مو قع پر طبی کیمپو ں میں مختلف امرا ض سے بچنے اور علاج سے متعلق بینرز بھی آویزا ں کئے گئے تھے جبکہ طبی کیمپو ں میں محکمہ برا ئے انسا نی حقوق کے ڈا ئریکٹر شوکت میمن اور ایڈ منسٹریٹر اشفا ق احمد نے علا قہ مکینو ں سے ملا قا تیں کیں اور ان کے مسا ئل سنے ۔