راولپنڈی ٗ پولیس نے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ڈیٹونیٹر سمیت بھاری مقدار میں بارود برآمد کرلیا ٗمقدمہ درج

دھماکا خیز مواد دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا تھا ٗذرائع

بدھ 10 جون 2015 22:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پولیس نے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ڈیٹونیٹر سمیت بھاری مقدار میں بارود برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گاڑی کو مشکوک جان کر روکا تو اس سے دس ڈیٹونیٹر، بیس کارتوس اور بیس میٹر تار برآمد ہوئی۔ پولیس نے گاڑی پر سوار پانچ ملزمان اورنگزیب، آصف، غلام رسول، امجد اور میر جنت کو گرفتار کرلیاپولیس نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے دھماکا خیز مواد دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :