بھارت کے ساتھ جیسا گروگے ویسا بھرو گے والی پالیسی اپنائیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان اب چپ نہیں رہے گا ٗبھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا سبق سکھا دیں گے ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جیسا گروگے ویسا بھرو گے والی پالیسی اپنائیں گے، پاکستان اب چپ نہیں رہے گا ٗبھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا سبق سکھا دیں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی بات کی گئی تو ہم انہیں سبق سکھانا جانتے ہیں، مودی کے بیان نے مذاکرات کا ماحول خراب کر دیا، بھارت کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ معاملے پر وزیراعظم کی بانکی مون سے بات ہوچکی ہے، ہم اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائیں گے، بھارت کیساتھ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے والی پالیسی اپنائیں گے، پاکستان اب چپ نہیں رہیگا، بھارت انتشار پھیلانا بند کرے۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان اپنی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے عوام امن و امان سے زندگی گزاریں، پاکستان اپنی سالمیت کا بھرپور دفاع کریگا۔