پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کیلئے 6 بحری جہازوں کی تیاری کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے

معاہدہ کے تحت چار بحری جہازوں کی تعمیر چین میں ہو گی جبکہ دو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار ہوں گے

بدھ 10 جون 2015 22:19

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کیلئے 6 بحری جہازوں کی تیاری کیلئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کیلئے 6 بحری جہازوں کی تیاری کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔ گزشتہ روزپروقار تقریب میں وزارت دفاعی پیداوار اور میسرز چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی آف چائنہ کے حکام نے شرکت کی۔ معاہدہ کے تحت چار بحری جہازوں کی تعمیر چین میں ہو گی جبکہ دو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار ہوں گے۔

(جاری ہے)

نئے بحری جہازوں کے حصول سے بالخصوص معاشی اور ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ کیلئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہو گا۔ اس کے علاوہ منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سمندری قانون کے موثر نفاذ میں مدد ملے گی۔ تقریب میں سیکرٹری دفاع، سیکرٹری دفاعی پیداوار، میونیشنز پروڈکیشن کے ڈائریکٹر جنرل، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل، میسرز چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی کے نائب صدر اور چینی سفارتخانہ کے دفاعی اتاشی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :