بھارت کی ذہنیت اینٹی پاکستان ہے ٗرحمن ملک

حکومت پاکستان کو دولخت کرنے کے حوالے سے بھارتی کردار کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی ذہنیت اینٹی پاکستان ہے ٗحکومت پاکستان کو دولخت کرنے کے حوالے سے بھارتی کردار کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے بنگلہ دیش میں مکتی باہنی کے ساتھ مل کر لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا، بھارت کی ذہنیت پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مشرقی پاکستان میں پاکستانیوں کے قتل اور پاکستان کو دولخت کرنے کے حوالے سے بھارتی کردار کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں بی ایل اے اور طالبان کو سپورٹ کر رہا ہے جس طرح اس نے مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کو سپورٹ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :