Live Updates

عمران خان منظم دھاندلی کے الزامات ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد اپنے موقف سے مکر رہے ہیں ٗانوشہ رحمن

پی ٹی آئی کے سربراہ جج صاحبان ، ریٹرننگ افسران کوبدنام کرنے اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے پرعوام سے معافی مانگیں ٗوزیرمملکت عمران خان مسلسل غلط بیانی کے ذریعے عوام کوورغلانے پر معافی مانگ کرجھوٹ بولنے کاسلسلہ ترک کردیں ٗ دانیال عزیز

بدھ 10 جون 2015 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وفاقی وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہاہے کہ عمران خان منظم دھاندلی کے الزامات ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد اپنے موقف سے مکر رہے ہیں ٗپی ٹی آئی کے سربراہ جج صاحبان ، ریٹرننگ افسران کوبدنام کرنے اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے پرعوام سے معافی مانگیں ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں جوڈیشل انکوائری کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں انہوں نے کہاکہ عمران نے الیکشن 2013ء میں جوالزامات لگائے تھے آج وہی الزامات اس پرلگ رہے ہیں خیبرپختونخوامیں جوخونی بلدیاتی انتخابات کرائے گئے اس کے خلاف ساری اپوزیشن سراپااحتجاج ہے عمران خان جوریٹرننگ افسران کودھاندلی کاذمہ دارٹھہراتے تھے ان کے وکیل نے کمیشن میں پیش ہونے والے مختلف حلقوں کے سات ریٹرننگ افسران پرجرج تک نہیں کی، 35 حلقوں میں پنکچرکاکہہ کرکمیشن کے روبرو خاموشی اختیارکی اب ایسالگتاہے کہ ان لوگوں نے کبھی یہ باتیں نہیں کیں وہ اپنی باتوں سے منخرف ہوگئے ہیں وہ عوام سے معافی مانگ کر مان لیں کہ عوام نے ان کوووٹ نہیں دیا انہوں نے کہاکہ آج الیکشن کمیشن نے انکوائری کمیشن میں فارم 14/16 کاریکارڈ جمع کرادیاہے جس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ الیکشن 2013ء میں سامنے آنے والے نتائج درست تھے عمران خان نے کنٹینرپرکھڑے ہوکرالیکشن میں منظم دھاندلی کے حوالے سے جوالزامات لگائے وہ بے بنیاد ثابت ہوگئے ہیں اب انہیں چاہئے کہ اپنی شکست کوکھلے دل سے تسلیم کرکے چھ ماہ تک مسلسل جھوٹ بولنے پر عوام سے معافی مانگیں، تحریک انصاف فارم 15کے غائب ہونے کاجوالزام لگارہی ہے وہ خود اس کی جیتی ہوئی نشستوں پربھی غائب ہیں این اے ون پشاور جہاں سے عمران خان جیتے ہیں وہاں سے پچاس فیصد ، تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشست حلقہ این اے 129 سے پچاس فیصد فارم غائب ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کے حلقہ 150 سے بھی پچاس فیصد فارم 15غائب ہیں اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا تحریک انصاف اپنی بات سے ہٹ گئی ہے ،عمران خان نے پہلے سابق چیف جسٹس افتخار کودھاندلی کا ذمہ دارٹھہرایا لیکن کمیشن میں ان کوطلب نہیں کیا، انہوں نے عدالتی سوالنامے کاگول مول جواب دے کرجان چھڑائی ،پھرریٹرنگ افسران کوملوث قراردیاگیا تاہم کمیشن میں پیش ہونے والے آراوزپرجرح کرنے سے انکارکیابلکہ ان کے وکیل نے تویہاں تک کہ دیاہے کہ تحریک انصاف کبھی بھی آراوزکوبلانے کے حق میں نہ تھی جس سے کمیشن کے روبرو پی ٹی آئی کے جھوٹ کاپول کھل گیاہے اس لئے وہ مسلسل غلط بیانی کے ذریعے عوام کوورغلانے پر معافی مانگ کرجھوٹ بولنے کاسلسلہ ترک کردیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :