نارتھ نا ظم آباد میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس کا سرچ آپریشن 30 افرادزیر حراست

بدھ 10 جون 2015 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)نارتھ ناطم آباد میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس کا سرچ آپریشن 30 افرادزیر حراست ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو نارتھ ناظم آباد پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں دہشگردوں کی موجدگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کو رکاوٹیں لگاکر سیل کردیا ،جبکہ ملزمان کے ٹھکانوں اور ارگرد کے مکانوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 30 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کت تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،آپریشن کے دوان 300 پولیس اہلکار وافسران نے حصہ لیا،آپریشن کی سربراہی ایس پی نارتھ ناظم آباد نے کی،پولیس نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم ،سیاسی ومذہبی جماعت کے کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے،جبکہ حراست میں لئے گئے مشکوک افراد سے اسلحہ ودیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے،حراست میں لئے گئے افراد کے خلاف دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں،تاہم ملزمان سے تفتیش جاری ہے،اہم انکشافات متوقع ہیں۔