محکمہ صحت ٹھٹہ کی غفلت نے 13 معصوم بچوں کو معذوربنادیا

بدھ 10 جون 2015 22:04

گھارو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) گھارو کے قریب شورا برادری کے گوٹھوں میں پراسراربیماری نے 13 معصوم بچوں کوچلنے پھرنے سے محروم کردیا، پراسراربیماری نے پہلے بازو اور ٹانگوں پر حملہ کرکے انکو مکمل طورپر معذوربنادیا ہے،والدین کی جانب سے بچوں میں پولیوہونے کا شبہ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے کوئی نوٹس نہیں لیا،متاثروالدین کی جانب سے فلاحی اداروں سے مدد کی اپیل، گھارو کے قریب شورا برادری کے گوٹھوں آچارشورو، الرکھیوشورو،الھبچایوشورو، موریوشورومیں پراسراربیماری نے 13 معصوم بچوں سونا،صنم،روشن،جاوید،تاج،رخسانہ، فاروق،کریم بخش،لیلیٰ، جمن،سمیت 13 معصوم بچوں کوچلنے پھرنے سے محروم کردیا، پراسراربیماری نے پہلے ان معصوم بچوں کے بازو اور ٹانگوں پر حملہ اور کچھ بچوں کے دماغ پر حملہ کرکے انہیں مکمل طور پرمعذوربنادیاہے پراسراربیماری میں مبتلا بچوں کی عمریں 3سے 7 سال تک کی ہے،متاثربچے چلنے پھرنے سے قاصرگھرمیں بے بسی کی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں، متاثربچوں کے غمزدہ والدین نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم غریب کسان ہیں ہمارے پاس بچوں کے علاج کے لئے پیسہ نہیں ہے محکمہ صحت کو شکایات دینے کے باوجودکسی داکٹرنے ہمارے بچوں کا علاج نہیں کیا،انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں شبہ ہے کہ ہمارے بچوں کو پولیو کا حملہ ہواہے مگر محکمہ صحت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ٹال مٹول کررہاہے، وقت پرعلاج نہ ہونے کے باعث ہمارے معصوم بچوں کی بیماری میں اضافہ ہوتا جارہاہے،انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ صحت کی جانب سے آئی ہوئی داکٹروں کی ٹیم نے ہمارے بچوں کی حالت دیکھنے کے باوجودکوئی علاج نہیں کیا،ہم اپنے بیماربچوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ منتخب نمائندوں نے بھی انتخابات کے بعدہماری طرف دیکھاتک نہیں ہے،بچوں کی بیماری اور بیروزگاری نے ہمارا سکھ چین چھین لیا ہے،متاثرہ بچوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ سندھ، گورنرسندھ،صوبائی وزیرمحکمہ صحت، فلاحی اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ ہمارے معذوربچوں کاسرکاری اخراجات پرعلاج کروایاجائے

متعلقہ عنوان :