دشمن ہمارے نوجوانوں کو استعمال کرکے پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتاہے ، عبد الرحمان مکی

نوجوان سازشوں کوسمجھیں ،مودی کی جانب سے پاکستان کو دولخت کرنے کے اعتراف کوکسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ نریندر مودی نے اعلانیہ طور پر یہ بات قبول کی ہے کہ مشرقی پاکستان بنانے میں انڈیا کا بہت بڑا کردار تھا۔بھارت منظم سازشوں کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے، نوجوانوں کو دشمن کی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے سیمینار سے خطاب

بدھ 10 جون 2015 21:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) جماعةالدعوة پاکستان کے سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ ۔ آج پاکستان خارجی محاذوں کے ساتھ داخلی محاذوں پر بھی کامیابیاں حاصل کررہاہے۔دشمن ہمارے نوجوانوں کو استعمال کرکے پاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتاہے مگرہم نوجوانوں کو یہ شعور دیناچاہتے ہیں کہ وہ ان سازشوں کوسمجھیں ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو دولخت کرنے کے اعتراف کوکسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

نریندر مودی نے اعلانیہ طور پر یہ بات قبول کی ہے کہ مشرقی پاکستان بنانے میں انڈیا کا بہت بڑا کردار تھا۔بھارت منظم سازشوں کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

طلباپاکستان کے دفاع واستحکام کے لیے ہراول دستہ ہیں۔طلبانے دفاع پاکستان کے لیے ہرمحاذ پر قربانیاں دی ہیں‘ آج بھی طلبا کے انہی جذبوں کی ضرورت ہے۔

ہمارے نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جنھوں نے اپنی صلاحیتوں اوراپنے علم وہنر سے ملک وملت کی تعمیر کرنی ہے۔ دشمنانِ اسلام یہ چاہتے ہیں کہ انکے دل و دماغ سے اسلام کی روح کو نکال دیاجائے مگرہم ان نوجوانوں کو دشمن کی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبا ل سٹیڈیم میں واقع ایک مقامی ہوٹل میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام ”طلباء اور پاکستان کا استحکام“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول راشد علی،وقار عظیم مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس فیصل آباد، محمد اعجاز مسئول المحمدیہ سٹوڈنٹس ایگریکلچر یونیورسٹی ، ڈاکٹر رضوان محمود، محسن نصیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں کرتا ہے لیکن سرحد پار دہشت گردی کی بنیاد اس نے خود رکھی ہے جس کا اعتراف اس کے وزیر اعظم نے کیا ہے۔

بھارتی جارحیت کی بنیاد پر پاکستان کے کسی حصہ کو الگ کرنا ہرگز قبول نہیں کرنا چاہیے تھا۔ آج پھر اسی تحریک کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش میں ایک تقریب میں نریندر مودی کو ایوارڈ دیکر پاکستان اور مسلم دشمنی کا واضح ثبوت دیا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے ایک حصہ کو الگ کرنے کی خاطر باقاعدہ فوج داخل کرنے کے اعتراف کے بعد بھی دوستانہ تعلقات جیسی پالیسی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔

تکفیری اورخارجی فتنوں کی اصلیت کوجانیں اورلاالٰہ الااللہ کے پاکستان کے دفاع،استحکام اور ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کاادراک کریں۔انہوں نے کہاکہ آج حکومت پاکستان کومسئلہ کشمیرپرسخت اوردوٹوک مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ بھارت پریہ واضح کیاجائے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسیع کرنا چاہیے اوراسلامی ممالک کے اتحاد میں کردارادا کرناچاہیے۔

انہوں نے طلبا پرزور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کوملک وقوم کے لیے خرچ کریں اور دشمن کے پروپیگنڈے کی زدمیں نہ آئیں۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول محمد راشد کاکہناتھا کہ آج دشمن نے پاکستان کے نوجوانوں کوہدف بنارکھاہے۔ اس نے فکری وسیاسی محاذوں پرہمیں شکست دینے کا عہدکیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں طرح طرح کے پروپیگنڈے پھیلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طلباکو آج ان تمام سازشوں کاجواب دیناہے اورقوم کی تعمیروترقی میں اپناکردارادا ہے`

متعلقہ عنوان :