حکمرانوں کے وعدے ریت کی دیوار ثابت ، کوئی تبدیلی نہیں آئی،شیخ عباس رضا

دھرنوں نیعوام کے سیاسی شعور کو اجاگر کیا وہاں حکومت اپوزیشن مابین مک مکا کی سیاست کو بھی بے نقاب کردیا، میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 21:50

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) حکمرانوں نے جو بھی وعدے کیے سب ریت کی دیوار ثابت ہوچکے ہیں،ملکی تاریخ کے طویل ترین دھرنوں نے جہاں عوام کے سیاسی شعور کو اجاگر کیا وہاں حکومت اور اپوزیشن کے مابین مک مکا کی سیاست کو بھی بے نقاب کردیا، یہی وجہ ہے کہ میگا کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث تمام پارلیمانی جماعتوں کو آج اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اور وہ انتخابی دھاندلیاں تسلیم کرنے کے باوجود کرپٹ حکمرانوں کیساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔

پاکستان میں 11کروڑ لوگ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہم امیر غریب کو برابری کے حقوق دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بہاولپور کے سابق سینئر نائب صدر شیخ عباس رضا نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا عام آدمی آج جن مشکلات اور مسائل کا شکار ہے وہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی ملی بھگت کا ہی نتیجہ ہے، کرپشن ،لوٹ مار اور اقرباپروری میں موجودہ حکمرانوں نے تو زرداری حکومت کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف دھاندلی زدہ فراڈ حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے جو ملک میں اصل جمہوریت لا کر رہے گا ۔شیخ عباس نے مزید کہا کہ عوام نے انتخابات میں جو امیدیں اور توقعات حکمرانوں سے وابستہ کی تھیں اب وہ مایوسی میں بدل چکی ہیں۔انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی مخلص اور محب وطن قیادت برسراقتدار آکر ملک کے مسائل کو حل کرے گی۔عوام الناس کو ریلیف فراہم کیاجائے گا اور پاکستان خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جو بھی وعدے کیے سب ریت کی دیوار ثابت ہوچکے ہیں۔عوام الناس کی زندگی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی رونمانہیں ہوئی`

متعلقہ عنوان :