بنوں اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا انٹیلی جنس آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 21:48

بنوں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) بنوں اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آج صبح خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر پاک فوج کی جانب سے بنوں اور شمالی وزیرستان کے علاقے سپن خاورہ میں اہم کاروائی کی گئی۔ کاروائی مطلوب دہشت گرد حاجی گل 4 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔حاجی گل دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔