`بھارتی بیانات کا اصل ہدف اقتصادی راہداری ہے،سفارتی ذرائع`

بدھ 10 جون 2015 21:48

`بھارتی بیانات کا اصل ہدف اقتصادی راہداری ہے،سفارتی ذرائع`

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بھارتی اشتعال انگیز بیانات کا اصل ہدف پاک چین اقتصادی راہداری ہے،پاکستان دشمنی بھارتی سیاست دانوں کے منشور کا حصہ ہیں،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے تاکہ پاکستان غلطی کرے اور پاک چین اقتصادی راہداری جیسا انقلابی منصوبہ رک جائے،سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو صبر وتحمل کے ساتھ سفارتی فورم پر بھارتی دھمکیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے،پاکستانی حکومت کو فوری طور پر اپنے دوست ممالک سے رابطہ کرنا چاہئے اور مشاورت سے بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دینا چاہئے

متعلقہ عنوان :