کراچی، ایس آئی یو پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتارکرلیا ،اسلحہ برآمد
بدھ 10 جون 2015 21:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ایس آئی یو پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے چار کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے ہے جن میں ایک زیر تربیت پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ایس ایس پی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ محمد فاروق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے ایک کارروائی میں چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں ظفر اللہ، فرحان، رئیس اور عنایت اللہ شامل ہیں۔ فاروق اعوان نے بتایا کہ گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق اہلسنت و الجماعت سے ہے جبکہ ملزم ظفر اللہ اختر کالونی کا امیر ہے۔ ملزمان نے 9اپریل 2015کو سمٹ بینک بلوچ کالونی برانچ میں ڈکیتی کی تھی ، ملزمان کو واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ملزمان نے واردات میں نقدی اور بینک کے سکیورٹی گارڈز سے اسلحہ بھی چھین لیا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے چھینا ہوا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ دوسری کارراوائی میں پولیس نے لانڈھی سے ایک ملزم محمد فیاض کو گرفتار کیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں کورنگی کی ایک بینک ڈکیتی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ یاد رہے کہ محمد فیاض کو 3جون کو پولیس نے لانڈھی کے علاقے سے حراست میں لیا تھا اور متعلقہ پولیس کی جانب سے اسے حراست میں لئے جانے کی تردید پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا جس پر ایس ایچ او لانڈھی کے خلاف محمد فیاض کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا،ایس ایس پی کورنگی نے محمد فیاض کے بھائی کی ملاقات اس سے کرائی تھی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ ملزم محمد فیاض نے ابتدائی تفتیش میں بینک ڈکیتی کی ایک واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہے جس پر اسکی جوائنٹ انٹیروگیشن کرائی جائے گی۔`مزید قومی خبریں
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.