پاک فوج اورسیکورٹی فورسز کی کامیاب اور موثرکارروائیوں کے نتیجے میں حالات بہترہوگئے ،آئی ڈی پیز اپنے علاقوں کو واپس جارہے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی،سردارمہتاب احمد

بدھ 10 جون 2015 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اورسیکورٹی فورسز کی کامیاب اور موثرکارروائیوں کے نتیجے میں حالات بہترہوگئے ہیں اور آئی ڈی پیز اپنے علاقوں کو واپس جارہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہاہے اور عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آئی ڈی پیز کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اوردہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

وہ پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے اٹلی کے تھنک ٹینک کے ایک وفد جس نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں پروفیسرانڈریا مارگیلیٹی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی،سے گفتگوکررہے تھے۔

(جاری ہے)

گورنرسردار مہتاب احمدخان نے انہیں خوش آمدید کہا اوروفد کے دورہ پاکستان کو سراہا۔ وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار، قربانیوں اورپاکستانی قوم کے جذبے کو سراہا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ امن ہوگا تو خطے میں معاشی اوراقتصادی خوشحالی آئیگی اور اس ضمن میں پوری قوم پاک فوج اورسیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فاٹا میں امن واستحکام کے بعد ٹی ڈی پیز کی باعزت بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے لیکن موجودہ حکومت نے ایک جامع حکمت عملی کے تحت ماضی سے کہیں بہتر انداز سے آئی ڈی پیز کی باعزت واپسی اور بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے وفدکو بتایاکہ وزیرعظم پاکستان میاں نوازشریف کی ہدایت پر آئی ڈی پیز کی فوری اور باعزت واپسی وبحالی کیلئے تیز تراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہاہے اور عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آئی ڈی پیز کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ گورنر نے کہاکہ پاکستان نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایاہے اورہم توقع رکھتے ہیں کہ عالمی برادری بھی امن کے استحکام ، ٹی ڈی پیز اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں حکومت پاکستان کی بھرپور مدد کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ فاٹا میں بدامنی اور پسماندگی کے خاتمے ، مستقل امن کے قیام اور ان علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ قبائلی عوام کو ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ، صحت، تعلیم، مواصلات ،زراعت او رروزگار کے مواقع سمیت تمام شعبوں میں ترقی دینے کیلئے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔`

متعلقہ عنوان :