کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا کی نویں سالانہ نمائش کا آغاز

دو روزہ نمائش میں فوڈ انڈسٹری کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی

بدھ 10 جون 2015 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا کی نویں سالانہ نمائش کا آغاز ہو گیا ، دو روزہ نمائش میں فوڈ انڈسٹری کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے،کراچی ایکسپو سینٹر میں نویں انٹرنیشنل فوڈ ٹیکنالوجی نمائش کا اافتتاح سوئزر لینڈکے قونصل جنرل،،ہنگری کیسفیرنے کیا،،نمائش میں پیکیجنگ،پرنٹنگ،لیبلنگ اورمیکنگ مشین سمیت لائیواسٹاک اور زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیئے جدید مشینری متعارف کروائی گئی ہے، ایف پی سی سی آئی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ کا کہنا تھا کہ اس نمائش میں تمام بزنس کمیونٹی کواپنے مسائل حل کرنے کے لیئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے،ہنگر ی کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بزنس کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں، نمائش میں دنیا بھر میں لائیواسٹاک اورذراعت میں استعمال کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی سے بھی شرکا کو آگاہ کیا گیا،نمائش آج جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :