تھیلوں سے فارم 15 غائب، پی ٹی آئی نے 14 ہزار641 پولنگ سٹیشنوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا،جائزہ کے بعد عوام کے سامنے لایاجائیگا
بدھ 10 جون 2015 21:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے169 حلقوں کے حلقوں کے44 ہزار339 پولنگ سٹیشنوں کی جانچ پڑتال میں14 ہزار641 پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کے تھیلوں سے فارم 15 غائب ہونے بارے تمام تر تفصیلات اور ریکارڈ حاصل کرلیاہے جس کاجائزہ لے کراس تمام تریکارڈکوعوام کے سامنے لایاجائیگاتفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں منظم دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن کے حکم پر کھولے گئے ہزاروں تھیلوں سے بیلٹ پیپرز کے استعمال بارے فارم15 غائب پائے گئے ہیں،، خیبر پختونخواہ کے مختلف قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں اور پنجاب میں سرگودھا ،گجرات ،گوجرانوالہ ،شیخو پورہ، ننکانہ صاحب اور ملتان کے ووٹوں کے تھیلوں سے فارم 15 غائب پائے گئے ہیں۔
انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ہر حلقے میں ریٹرننگ اور پولنگ افسران ہر پولنگ سٹیشن کے پولنگ بیگ میں فارم15 کی کاپی رکھنے کے پابند ہوتے ہیں،27 مئی کو جوڈیشل کمیشن نے بیلٹ پیپر کے استعمال کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے پولنگ بیگ کھولنے کا حکم دیا تھا اورہر ضلع کے سیشن جج کو کہا گیا تھا کہ8 جون تک فارم15 کی کاپیاں حاصل کر کے فراہم کرے۔(جاری ہے)
جوڈیشل کمیشن کو قومی اسمبلی کے169 حلقوں،پنجاب اسمبلی کے211 ،سندھ اسمبلی کے59 ،خیبر پختونخواہ اسمبلی کے73 اور بلوچستان اسمبلی کے20 حلقوں کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔
قومی اسمبلی کے169 حلقوں کے حلقوں کے44 ہزار339 پولنگ سٹیشنوں کی جانچ پڑتال میں14 ہزار641 پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کے تھیلوں سے فارم 15 غائب ہیں، تقریبا3,449 ووٹوں کے تھیلوں کی سیل پہلے سے کھلی ہوئی تھی جبکہ260 ووٹوں کے تھیلے سرے سے غائب تھےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.