` وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں جمع `

بدھ 10 جون 2015 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) صوبائی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن رکن میاں محمد اسلم اقبال نے کررکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر مالی سال2003-4 میں206 ملین روپے میں خریدا تھا۔ ملی سال 2012-13 میں مذکورہ ہیلی کاپٹر کی مرمت سروسز ‘ تنزئین وآرائین سمیت دیگر امور پر3کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے اور ہیلی کاپٹر کا ماہانہ خرچ30لاکھ90ہزار روپے سے زائد ہے