` نابینا افراد کی شکایات کا ازالہ اور جائز مطالبات کو پورا کیا جائیگا‘رانا ثناء اللہ`

بدھ 10 جون 2015 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں نابینا افراد کے احتجاجی مظاہرہ کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شخص کا جمہوری حق ہے۔

(جاری ہے)

نابینا افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیاگیا تھا۔ آئندہ مالی سال میں بجٹ میں نابینا افراد کے مسائل حل کرینگے۔ بجٹ کے موقع پر تمام طبقات اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت نابینا افراد کو ہرممکن طریقہ سے ان کی شکایات کا ازالہ کریگی اور ان کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائیگا۔