لسبیلہ میں یو ایس ایڈ کی طرف پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کا شروع ہونا خوش آئند ہے ، سماجی تنظیم

بدھ 10 جون 2015 21:00

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) لسبیلہ میں یو ایس ایڈ کی طرف پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کا شروع ہونا خوش آئند ہے معیاری تعلیمی سرگرمیوں کو بھرپور سپورٹ کی جائے گی یہ بات لسبیلہ کی معروف سماجی تنظیم وانگ لسبیلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہی گی ہے بیان میں کہا گیاہے کہ اس سے قبل بھی لس بیلہ میں تعلیم کے فروغ کے لیے بہت ساری این جی اوزکی طرف سے مختلف پروجیکٹس شروع کیے گے مگر لس بیلہ کی تعلیمی ترقی میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ ہوسکا اورنہ اسکولوں کی حالت زار میں تبدیلی لائی جاسکی کروڑں روپے کا بجٹ غلط حکمت عملی کی وجہ سے ضائع ہوگیا یا پھر پروجیکٹ کے عملے کی طرف پروگرام کے ہدف کو حاصل کرنے کے بجائے غیر ضروری سرگرمیوں میں وسائل کو ضائع کیا گیا جس کے باعث تعلیمی سیکٹر میں موثر ترقی کے نمایاں آثار نظر نہیں آرہے ہیں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارہ یوایس ایڈ کا پاکستان میں تعلیمی بہتری کے منصوبوں کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں میں بہت حد تک اضافہ ہوا ہے ضلع لسبیلہ میں پروجیکٹ کے آ ٓغازپر ادارہ وانگ کی طرف سے امید ظاہر کی گی ہے پروجیکٹ کی مثبت اور پائیدار تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے لس بیلہ میں تعلیمی تبدیلی کی کوششوں کو فروغ دیا جائے گا اور سرگرمیوں کی شفافیت کو برقرار رکھا جائیگا جس کو ادارہ وانگ بھرپور سپورٹ کرئے گا بیان میں مزید کہاگیا کہ ،ویلفیئر ا یسوسی ایشن فار نیوجنریشن وانگ لسبیلہ بحیثیت مقامی لوکل آرگنائیشن کے اپنی مثبت تنقید کے ذریعے اصلا ح کی کوشش جاری رکھے گی اور ہر مثبت عمل کو خوش آمدید کہے گی او ر وانگ سمجھتی ہے کہ لسبیلہ کی دیگر سماجی حلقوں کو بھی اس اہم تعلیمی پروجیکٹ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ منجمنٹ اپنے پروجیکٹ کے طے کردہ اہداف کے حصول کے لیے بہتر کام کرئے اور ماضی کی طرح غیر ضروری سرگرمیوں میں پڑ کر وسائل کوضائع نہ کیاجائے اس سلسلے میں لس بیلہ کے میڈیا سمیت تمام حلقوں کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ تعلیم ایک قومی ہدف ہے جس کے ذریعے سے مثبت تبدیلوں کو روح بعمل لایا جاسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :