کوئٹہ، حقیقی جمہوریت اور سیاسی نظام کی مضبوطی کیلئے تعلیم یافتہ متوسط طبقے کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، ایم ڈبلیو ایم
بدھ 10 جون 2015 21:00
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گڈ گورننس کا مسئلہ روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ طرز حکمرانی کے بہتر ہونے کا تصور عوام کے ذہنوں اور دلوں میں راسخ ہے۔ بد قستمی سے عملی طور پر انہیں بدترین نقشہ دیکھنا پڑتا ہے۔ ریاست اپنے اجتماعی ڈھانچے ہی میں نہیں بلکہ صوبائی حوالوں سے بھی زوال پذیر ہے۔
بسا اوقات ایسا لگتا ہے جیسے ریاست اپنی کسی وارث کی تلاش میں جس طرف منہ اُٹھاتا ہے ادھر ہی منہ اُٹھائے دوڑے جاری ہے۔ریاستی انتظامیہ قانون کے نقاب میں افراد کی ذاتی حکمرانی کے آسیب کا برسوں سے سامناکررہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اسی انتظامیہ کا اپنا روایتی عوام دشمن کردار ہمہ جہتی طور پر گورننس کے ہر بہتر عمل کو ہڑپ کر چکا ہے۔(جاری ہے)
امن و امان کی تاریخ کا باب شاید ہماری زندگیوں سے نکالا جا چکا ہے۔
دہشت گردی کے واقعات نے پاکستان کے شریانوں سے خون نکالا جا چکا ہے۔ یہ اس وطن کی سخت جانی اور پاکستان کے عوام کا صبر اور پر امید رہنے کی نا قابل شکست کردار ہیں جس کے باعث ابھی تک اس کی کمر پوری طرح بیٹھ نہیں سکی۔بانجھ سوچوں اور خزاں فکر لوگ سیاسی جماعتوں پر کئی دہائیوں سے قابض ہیں اور ان کے فکری بانجھ پن کا اثر دھرتی پر نمایاں نظر آرہا ہے۔ عام پاکستانیوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ حقیقی جمہوریت اور سیاسی نظام کی مضبوطی کے لیے اسے سرمایہ داروں کے حصار سے نکل کر تعلیم یافتہ متوسط طبقے کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ پھر یہاں خزاں کی جگہ بہار آئیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.