ملک میں اس وقت 8 لاکھ ٹیکس نادہندگان ہیں: چئیرمین ایف بی آر طارق باجوہ

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 20:53

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) چئیرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت 8 لاکھ ٹیکس نادہندگان ہیں۔ چئیرمین ایف بی آر نے بتایا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس نہ دینے والوں کے بینک اکاوَنٹس تک رسائی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ چاہتے ہیں کہ جو لوگ ٹیکس نہین دے رہے وہ بھی ٹیکس ادا کریں۔جولائی 2013 تک ملک میں ٹیکس نادہندگان کی تعداد 7 لاکھ 1 ہزار تھی۔ 2 سال میں 90 ہزار نئی ٹیکس نادہندگان شامل کیے گئے ہیں۔ چئیرمین ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری کیلئے ٹیکس نمبر لازمہ قرار دے دیا جائے گا جبکہ بینک ٹرانزیکشن پر 0.6 فیصد ٹیکس سے سالانہ 38 ارب روپے ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :