وہاڑی،ضلع بھر میں اکثر پرائیویٹ سکولز ما لکا ن نے گرمیوں کی چھٹیاں کرنے سے مبینہ انکار کردیا

بدھ 10 جون 2015 20:47

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) ضلع بھر میں اکثر پرائیویٹ سکولز ما لکا ن نے گرمیوں کی چھٹیاں کرنے سے مبینہ انکار کردیا جس کی وجہ سے گرمی کی شدت سے بچے بیہوش ہونے لگے ، محکمہ تعلیم کے افسران خاموش ،بچوں اور بچیوں کے والدین کا احتجاج ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہاڑی کے اکثر پرائیویٹ سکول ما لکان نے تا حال گرمیوں کی چھٹیاں نہیں کیں اور ان تعلیمی اداروں میں تدریسی کام جاری ہے جس کی وجہ سے سخت گرمی میں اور چلچلاتی دھوپ میں بے ہوش ہونے لگے جبکہ محکمہ تعلیم مکمل طورپر خاموش دیکھا ئی دے رہا ہے عوامی وسماجی او ر شہری حلقوں اور طلبہ و طالبات کے سرپرست اور والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر تعلیم ، سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ، کمشنر ملتان ڈویژن ، مانیٹرنگ افسران اور ڈی سی او وہاڑی ، ای ڈی ا و ایجوکیشن ودیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے فی الفور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ غریبوں کو بھی ریلیف مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :