شہر کی74حساس یونین کو نسلوں میں چھ روزہ انسدادِ پو لیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

بدھ 10 جون 2015 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کی74حساس یونین کو نسلوں میں چھ روزہ انسدادِ پو لیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ چھ روزہ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن ، گلبرگ ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی یونین کو نسلوں میں ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران پنجاب میں پہلی با ر پولیو کے انجیکشن لگائے جارہے ہیں اور یہ پولیو انجیکشن4ماہ سے لیکر 2 سال تک کے بچوں کو لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے552پو لیو کی ٹیمیں چھ روزہ پو لیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں اوراس چھ روزہ پولیو مہم میں01 لا کھ97ہزار1سو90 بچوں کو پو لیو کے انجیکشن لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے۔ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز پو لیو ٹیموں کی خودنگرانی کر رہے ہیں۔