انسداد دہشت گردی عدالت نے سبین محمود قتل کیس میں گرفتار3 ملزمان کو 15 جون تک پولیس ریمانڈ پر دیدیا

بدھ 10 جون 2015 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سبین محمود قتل کیس میں گرفتار3 ملزمان کو 15 جون تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا پولیس نے ملزمان طاہر حسن ،سعد عزیز اوراور سعد الرحمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ24 اپریل کو درخشاں تھانے کی حدود میں قتل ہونے والی سبین محمود کے قتل میں ملزمان ملوث ہیں جبکہ پریڈی تھانے اور آرام باغ تھانے میں بھی پولیس اہلکاروں کے قتل اور ان پر حملوں میں بھی ان پر6 مقدمات درج ہیں لہذا ان کا 14 روزہ ریمانڈ دی اجائے عدالت نے ملزمان کو 15 جون تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کو سانحہ صفورا کے الزام میں گرفتار کیا تھا

متعلقہ عنوان :