کوئٹہ، عشق رسول ﷺایمان کا جزو ہے ،اس کے بغیر ایمان کامل نہیں،علامہ شاہ زمان قادری

جماعت اہلسنت فروغ عشق رسول ﷺکیلئے عوا م کے دلوں میں شمع فروزاں کرہی ہے عظمت مصطفیﷺ کی حرمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،اجلاس سے خطاب

بدھ 10 جون 2015 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) جماعت اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شاہ زمان قادری نے با رکھان کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق رسول ﷺایمان کامل کی اصل وجہ ہے اور یہ ایمان کا جزء ہے اسکہ بغیرمومن کا ایمان کامل نہیں انہوں نے مزید کہاکہ عوام الناس میں اتحاد دو اتفاق و نظم نسق اور بھائی چارے کے علاہ عشق رسول ﷺکے فروغ کیلئے جماعت اہلسنت کے ذمہ داارون و کارکنان دن رات فروغ عشق رسول ﷺکیلئے عوام الناس کے دلوں میں شمع روشن فروزاں کررہے ہیں اور عظمت مصطفی ﷺکے تحفظ وبقا اور حرمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم کارکنان و عہدیداران کو متحد و منظم کرنے اور روابط کے فرو غ کیلئے عملی کام کررہے ہیں ہمارے پاکیزہ و مقدس مشن کے قافلے میں تمام احباب اپنا اپنا حصہ ڈال کر کام کو آگے لے جاسکتے ہیں کیو نکہ ہمارے کارکنان ہمارے تنظیم میں ریڑکی ہڈی کی مانند اور ہمارے شہ رگ کے مترادف ہیں کارکنان تنظیی امور میں بڑہ چڑہ کر حصہ لیں ۔