لاہور ہائیکورٹ نے یوتھ لون سکیم کی سابق چیئرپرسن مریم نواز کے دئیے گئے استعفیٰ کوجعلی قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کر دیا
بدھ 10 جون 2015 19:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے یوتھ لون سکیم کی سابق چئیرپرسن مریم نواز کے دئیے گئے استعفی کو جعلی قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کے حکم پر مریم نواز کو یوتھ لون سکیم کی چئیر پرسن تعینات کیا گیا مگر اس حوالے سے مریم صفدر کی بجائے نوٹیفیکیشن مریم نوازکے نام پر جاری کیا گیا،انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا میں نواز شریف اور مریم نواز کے ناموں والے کروڑوں روپے کے اشتہارات شائع کئے گئے مگر عدالتی حکم پرمریم نواز کی بجائے مریم صفدر کی جانب سے دستخط شدہ استعفی عدالت میں بھجوا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نام سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے برعکس استعفی میں مریم صفدر کے دستخط کئے گئے ہیں،مریم صفدر نے عدالت میں جعلی استعفی کی کاپی فراہم کر کے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لہذا مریم نواز کے استعفی کو جعلی قرار دیا جائے اور اس کیس کی حساسیت کے پیش نظر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کیا جائے۔جس پر عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.