نابینا افراد کی بڑی تعداد نے کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس کا روٹ بلاک کردیا

بدھ 10 جون 2015 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) نابینا افراد کی بڑی تعداد نے کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس کا روٹ بلاک کردیا جس کے باعث میٹرو بس جہاں تھیں وہی روک لی گئیں۔ بسوں میں موجود مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کلمہ چوک پر موجود نابینا افراد کی بڑی تعداد پنجاب اسمبلی پہنچنا چاہتی تھی جنہیں پولیس نے وہی روک دیا جس پر نابینا افراد احتجاج کرتے ہوئے میٹرو بس کے ٹریک پر آگئے اور انہوں نے ٹریک پر کھڑے ہوکر دونوں اطراف سے میٹرو بس کا روٹ بلاک کردیا جبکہ روٹ پر چلنے والی بسوں کو جہاں تھیں وہی روک دیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :