کوئٹہ، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

بدھ 10 جون 2015 19:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سریاب پولیس نے سریاب کے علاقے سے گرفتارہونے والے ملزمان کی نشاندہی پررڈھاڈرسے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کوگرفتارکرلیااہم انکشافات کئے پولیس ذرائع کے مطابق ڈھاڈرسے گرفتارہونے والے ملزم مہران نے تفتیش کے دوران انکشاف کیاہے کہ انہوں نے سریاب کے علاقے سے 15سے زائدموٹرسائیکل چھیننے میں ملوث ہے اورمزاحمت پرکئی لوگوں کوزخمی کیاہے کوئٹہ پولیس نے گزشتہ روزسریاب کے علاقے سے گرفتارہونے والے ملزمان کی نشاندہی پرملزم مہران کوڈھاڈرسے گرفتارکرلیاتھامزیدتفتیش کی جارہی ہے۔