پی ایچ اے کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاجی دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہوگیا

بدھ 10 جون 2015 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پارکس اینڈ ھارٹیکچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاجی دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہوگیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کئی کئی برس سے محکمہ کی خدمت کر رہے ہیں مگر آج بھی ان کا روزگار بے یقینی اور بے اطمینانی کا شکار ہے۔ ان کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کی ملازمتیں مستقل کیے جانے کے علاوہ انہیں محکمانہ ترقیاں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائز حقوق کی جنگ پرامن طریقے سے لڑ رہے ہیں۔ حکومت ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کو8روز ہوچکے ہیں مگر ابھی تک حکومت نے اس حوالے سے کوئی مثبت عمل درآمد کی نوید نہیں سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کئے جانے تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :