ڈی پی او کی سٹی سرکل کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 10/06/2015 - 19:45:02 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 19:41:32 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 19:39:05 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 19:36:21 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 19:36:21 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 19:36:21 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 19:34:19 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 19:34:19 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 19:34:19 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 19:02:08 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 18:55:02
پچھلی خبریں - مزید خبریں

سرگودھا

ڈی پی او کی سٹی سرکل کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ

سرگودھا ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج کی سٹی سرکل کے ایس ڈی پی او ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جاری کردہ ہدایات کے بارے میں بریف کیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب نے واضح حکم دیا ہے کہ آئندہ ناکہ بندی کے دوران اگر کوئی موٹر سائیکل سوار یا گاڑی روکنے پر نہ رکیں تو ان پر ہر گز فائرنگ نہ کریں حتیٰ کہ ایسے افراد جو ناکہ پر موجود ملازمان پر فائرنگ کریں تو اس صورت میں حفاظت خود اختیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ ایسی کارروائی کرسکتے ہیں، لیکن پھر بھی خیال رہے کہ کسی کی جان نہ لی جائے۔

ناکہ بندی صحیح انداز میں ایس او پی کے مطابق کی جائے اور کسی بھی رضاکار کو اسلحہ نہ دیا جائے، ناکہ بندی والے مقامات پر بیریئرز نصب کئے جائیں اور ایسی رکاوٹ پیدا کی جائے کہ لامحالہ ہر گاڑی / موٹر سائیکل اس ناکہ سے چیکنگ کرواکے گزرے۔ ناکہ بندی ڈیوٹی کے بارے میں میں نے انچارج ایلیٹ فورس کو کہا ہے کہ وہ فی الفور ناکہ بندی کرنے والے ملازمین کو شارٹ کورس کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس پنجاب کی طرف سے ہدایات کا ایک چارٹ جاری ہوا ہے اس کو ہر تھانہ کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کریں اور جب ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او گشت پر نکلیں تو جہاں جہاں چیکنگ کریں وہاں کی نفری کو ڈیوٹی سے متعلق بریف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسئلہ مسائل کے بارے میں بھی ان سے استفسارکریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قتل کے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں اور ان کے چالان فی الفور عدالت بھجوائیں۔

ہیڈ منی والے ملزمان کی ہیڈ منی مقرر کروائیں اور اشتہاری مجرمان کی جائیداد قرقی کا تحرک کریں۔ قتل کے مقدمات کیلئے ہر ضلع میں ایک ہومی سائڈ انویسٹی گیشن یونٹ زیر تربیت ہے اور

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/06/2015 - 19:36:21 :وقت اشاعت