ہنگو،وزیر اعلی کے استعفیٰ دینے تک احتجاج جاری رہیگا،سہ فریقی اتحاد

من پسند نتائج کے لیے انتظامی افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں،چھ یونین کونسلرز کے بیلٹ بکس کو سیل کرنا قابل مذمت ہے، پولنگ اسٹیشنوں پر دما دم مست قلندرہوتا رہا‘ احتجاجی مظاہروں سے رہنماؤں کا خطاب

بدھ 10 جون 2015 19:34

ہنگو۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) پی ٹی ائی کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں تاریخ ساز دھاندلی کی،سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،من پسند نتائج کے لیے انتظامی افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں،ھنگو میں چھ یونین کونسلز کے بیلٹ بکس کو سیل کرنا قابل مذمت ہے،ڈی ار او ھنگو کی مجرمانہ غفلت کی بدولت تیس مئی کو پولنگ اسٹیشنوں پر دما دم مست قلندر ہوتا رہا،سہ جماعتی اتحاد صوبہ بھر میں بد ترین دھاندلی کی مذمت کرتا ہے،وزیر اعلی استعفیٰ دیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہیگا،ھنگو میں احتجاجی مظاہرے سے ایم پی اے مفتی سید جنان،سہ جماعتی اتحاد کے سربراہ حاجی عتیق الرحمان،اے این پی کے ضلعی صدر یوسف خان اور دیگر کا احتجاجی دھرنے سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے دیگر شہروں کی طرح ضلع ھنگو میں بھی سہ جماعتی اتحاد کی طرف سے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ بے قاعدگیوں اور دھاندلی کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں سینکڑوں افراداور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ایم پی اے مفتی سید جنان،سابق ایم پی ائے اور سہ جماعتی اتحاد کے کنوینئر حاجی عتیق الرحمان ،مولانا تحسین اللہ ،اے این پی کے صدر یوسف خان ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سکریٹری مالیات مولانا عزیز احمد اشرفی ،مولانا نیازبت شاہ،فرید سنگھ اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور تیس مئی کو صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں تھی تمام ڈی ار اوز اور سرکاری مشنری نے حکومت کے ساتھ نمک حلالی کا فریضہ انجام دیا۔

مقررین نے کہا کہ تاریخ ساز دھاندلی پر کسی کمیشن کو نہیں مانتے ۔تیلی پہلوان فوری مستعفی ہو کر ذمہ داری قبول کریں مقررین نے حکومت سے مستعفی ہونے اور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ذ،مہ داران کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا۔سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ ھنگو میں ڈی آر او نے چھ یونین کونسل کے بیلٹ بکس کی گنتی نہ کر کے دھاندلی کی کوشش کی ہے

متعلقہ عنوان :