بھارت کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی

بھارتی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے کھیلے گی

بدھ 10 جون 2015 19:02

بھارت کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی

نئی دہلی ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بھارت کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم 10 سے 19 جولائی تک کے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے ٹیم کے دورہ زمبابوے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم دورے کے دوران زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ون ڈے میچز 10، 12 اور 14 جبکہ ٹی ٹونٹی میچز 17 اور 19 جولائی کو کھیلے جا سکتے ہیں۔ زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ایلسٹیئر کیمپبیل نے کہا کہ سیریز کے تمام میچز ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم 7 جولائی کو زمبابوے پہنچے گی اور 20 جولائی کو سیریز ختم ہونے کے بعد واپس وطن لوٹ جائے گی تاہم سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے اس سے قبل 2013ء میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا اور مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :