گورنر پنجاب بغیر پروٹوکول کے ملتان ہائی کورٹ بار پہنچ گئے

بدھ 10 جون 2015 19:02

ملتان ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ گزشتہ روز بغیر پروٹوکول کے ملتان ہائی کورٹ بار پہنچ گئے۔ وکلاء انہیں اچانک اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے۔ گورنر کی آمد کی خبر سنتے ہی تمام وکلاء بار رومز پہنچ گئے ، ان سے گلے ملتے رہے اورتصویریں بنواتے رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگورنرپنجاب کی چائے ،کیک اور بسکٹ سے تواضع کی گئی۔محمدرفیق رجوانہ انتہائی خوشگوارموڈ میں تھے ،بار روم میں گپ شپ کے دوران قہقہے بکھیرتے رہے۔ گورنر نے کہا کہ بار روم ان کا گھر ہے اور وہ اس سے دور نہیں رہ سکتے ۔انہوں نے کہا وہ جب بھی ملتان کا دورہ کریں گے ،بار روم آنے کا وقت ضرور نکالیں گے۔

متعلقہ عنوان :