تبت میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک

بدھ 10 جون 2015 18:50

بیجنگ ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) چینی علاقہ تبت میں سیاحوں کی بس پہاڑی کی چوٹی سے گرنے کے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سیر و سیاحت کے لئے تبت جانے والوں کی بس کو بدھ کی علی الصبح یہ حادثہ پیش آیا جس کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی بس لہاسا کی ٹور بس کمپنی کی ملکیتی ہے۔

چینی حکام نے بس میں سوار افراد کے مقامی یا غیر ملکی ہونے بارے تفصیلات نہیں بتائیں تاہم کہا ہے کہ حادثہ علاقائی دارالحکومت لہاسا کے جنوب میں واقع جونگر نامی کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں پر اس حادثہ سے 8 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ تبت میں حالیہ سالوں میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 2014ء میں ایک کروڑ 50 لاکھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے تبت کی سیاحت کی۔