وزیراعظم محمد نواز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت، وفاقی وزراء اور اراکین نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا ، وفاقی وزراء اور ارکان کی ملاقاتیں

بدھ 10 جون 2015 18:37

اسلام آباد ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے اس دوران وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان، اکرم درانی سمیت کئی ارکان نے ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم ایوان میں آئے تو وفاقی وزراء اور اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے زاہد حامد، خواجہ آصف، مشاہد اللہ، اسحق ڈار، شیخ آفتاب سے مصافحہ کیا ۔بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے اراکین چوہدری عابد رضا، چوہدری خادم حسین، میاں منان، میجر (ر) طاہر اقبال، عرفان ڈوگر، چوہدری جعفر اقبال، شیخ آفتاب احمد، صاحبزادہ یعقوب خان اور دیگر نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔