نو منتخب تحصیل اور ضلعی ممبران عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھرپور قدامات کریں،ملک کے کرپٹ بوسیدہ نظام کا خاتمہ اور ملک میں تبدیلی ضروری ہوچکی ہے
رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب
بدھ 10 جون 2015 18:17
مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ نو منتخب تحصیل اور ضلعی ممبران اپنے اپنے یونین کونسل کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھرپور قدامات کریں۔ملک کے کرپٹ بوسیدہ نظام کا خاتمہ اور ملک میں تبدیلی لازم ہوچکی ہے۔تحریک انصاف کے صوبائی حکومت عوام کے پیسے میٹرو جیسے مہنگے اور لاحاصل منصوبوں پر ضائع نہیں کریگی۔
قوم کو میٹرو بس جیسے مہنگے اور لاحاصل منصوبوں کی نہیں بلکہ صحت اور تعلیم کی سہولیات کی ضرورت ہے۔ جس کو صرف وہی مکمل کرسکتے ہیں جوعوام کا درد دکھ رکھتی ہوں۔ نواز حکومت اپنے کمیشنوں کیلئے میٹرو جیسے منصوبے شروع کرتے ہیں۔ کیونکہ کمیشن مافیا کو صرف اپنے تجوریاں بھرنے سے غرض ہوتی ہے، اور وہ اس مقصد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
جس میں نقصان صرف اور صرف غریب کا ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے رہائیش گاہ پر حلقہ پی کے 26 کے بلدیاتی انتخابات میں ناکام اور کامیاب اُمیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کونسل نرئی سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ناظم سعید خان، تحصیل ممبر مستقل شاہ، یونین کونسل ساڑو شاہ سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ناظم شاہد سیراج،یونین کونسل کوٹ جونگڑو سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ناظم خطیب الرحمان، یونین کونسل سری بہلول سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ناظم داد خان ، یونین کونسل دامن کوہ سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر حفیظ الوہاب ،ندیم شاہ ایڈوکیٹ ، مُراد خان، میاں رحمان سید، ندیم حسین، ملک یار محمد، میاں مکمل شاہ ،جواد خان نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.