ہارون آباد،مختلف واقعات اور حادثات میں ایک عورت جا ں بحق، دو افراد زخمی

بدھ 10 جون 2015 18:12

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) مختلف واقعات اور حادثات میں ایک عورت جانبحق دو افراد زخمی ہسپتال داخل تفصیل کے مطابق چک نمبر433سکس آر کا رہائشی تیس سالہ آصف ولد ستار اپنے گھر میں چائے بنا رہا تھا گیس سلنڈر لیک ہو نے سے پھٹ گیا جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو نہایت تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا دوسرے واقع میں چک 74روڈ پرٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار روبینہ بی بی زخمی ہو گئی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہسپتال میں دم توڑ گئی فو جی چوک کے علاقہ میں دو خاک روب چائے کے ہوٹل پر بیٹھے بیٹھے مذاق میں لڑ پڑے ایک نے دوسرے کے منہ پر چائے کی پیالی ماری جس سے اس کا چہرہ شدید زخمی ہو گیا۔