15جون کو صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی ڈے منایا جائے گا،تمام محکمے ایکشن پلان تیار کر لیں،محکمہ تعلیم کے حکام گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بھی کام جاری رکھیں،انسداد ڈینگی بارے جاری کردہ ایس او پی پر عمل کریں
ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اختر حسن کا انسداد ڈینگی بارے اجلاس سے خطاب
بدھ 10 جون 2015 18:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اختر حسن نے کہا ہے کہ 15جون 2015کو صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی ڈے منایا جارہا ہے اس لئے انسداد ڈینگی کاروئیوں میں حصہ لینے والے تمام محکموں کے افسران اپنا اپنا ایکشن پلان تیار کریں،انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام پر زور دیا کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران انسداد ڈینگی کاروائیاں جاری رکھیں اور شیڈول کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں باقاعدگی سے صفائی ستھرائی او راس ضمن میں جاری کردہ ایس او پی پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے یہ بات یہاں سمن آباد ٹاؤن میں انسداد ڈینگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن رانا عبدالقیوم ،کو ارڈینیٹر میاں طارق،ٹاؤن میونسپل افسر ملک امتیاز اعوان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے-ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ شمع روڈ پر تعمیر کا کام جاری ہے اس لئے واسا سیوریج کا کام جلد مکمل کر ے تا کہ سٹرک کی تعمیر کا کام شروع کیا جا سکے-انہوں نے کہا کہ بابو صابو بند پار کے علاقے میں کھڑے پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کیا جائے اور اس ضمن میں 3یوم میں رپورٹ پیش کی جائے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.