پانی کی کمی سے پاکستان کی معیشت کو خطرات لاحق ہونے کی رپورٹ تشویشناک ہے،پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے

پاسپیڈا کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں کا بیان

بدھ 10 جون 2015 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاسپیڈا کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے آئی ایم ایف کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث پاکستان میں پانی کی صورتحال دن بدن سنگین ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے کیونکہ پاکستان کوسخت موسمی حالات، سیلاب اور خشک سالی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں،جس سے زراعت ،لائیواسٹاک اورپانی کے انفراسٹراکچرکونقصان پہنچتا ہے جبکہ ڈیمزکی کمی کی وجہ سے پانی کی وافر مقدار بھی ذخیرہ نہیں کی جاسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی وسائل اور آب پاشی کا بہترین نظام موجود ہے جنہیں جامع پالیسی اورمناسب انتظامات کے ذریعے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے ۔توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت فی الفور کالا باغ ڈیم منصوبہ شرو ع کرے جس سے نہ صرف سستی ترین بجلی حاصل ہوگی بلکہ پانی کو ذخیر ہ کرکے سارا سال اس کا استعمال ممکن بنایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :