عقل کے اندھے حکمران ملک کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں،پنجاب میں آئین وقانو ن نہیں‘ جنگل کا قانون چل رہا ہے ‘نابینا افراد کے ساتھ حکومتی رویہ آمر یت سے بھی بدتر ہے جس کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کا اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ عقل کے اندھے حکمران ملک کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں ‘پنجاب میں آئین وقانو ن نہیں بلکہ جنگل کا قانون چل رہا ہے ‘نابینا افراد کے ساتھ حکومتی رویہ آمر یت سے بھی بدتر ہے جس کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا ۔

وہ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب محمد سبطین خان نے کہا کہ (ن) لیگ اصل میں ناکام لیگ ہے جسکا کام عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ اپنی سیاسی مشہوری ہے مگر قوم کے سامنے حکمرانوں کے اصل چہر ے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورننس کے بات کر نیوالے عقل کے اندھے حکمرانوں کو مال روڈ پر اپنے مطالبات کے حق کیلئے احتجاج کر نیوالے نابینا افراد کیوں نظر نہیں آتے ؟۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ کی حکو مت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور انکو کسی صورت مزید ا۱قتدار میں نہیں رہنا چاہیے کیونکہ یہ جتنی دیر اقتدار میں رہیں گے قوم پرمہنگائی ‘بے روز گاری اور لوڈشیڈ نگ سے عذاب آتا رہیگا ۔